کاروار 19؍اگست (ایس او نیوز) کاروار مضافاتی پولیس اسٹیشن کے حدود میں سال2015 میں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران شینان ڈیسوزا نامی شخص پر چاقو سے حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے نریش گنپتی گوڈا کو عدالت سے2سال قید بامشقت، ایک سال چھ مہینے سادہ قید13ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اس معاملے کی تحقیقات اس وقت کے سب انسپکٹر گووندراج داسری نے کی تھی اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سی جے ایم عدالت کے منصف شیو کمار بی نے معاملے کی شنوائی مکمل ہونے کے بعدملزم کو مذکورہ بالا سزا سنائی ہے۔جرمانے کی رقم میں سے 10ہزار روپے حملے میں زخمی ہونے والے شینان ڈیسوزا کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرمہادیو گوڈا نے معاملے کی پیروی کی تھی۔